ایم کیو ایم نے حیدرآباد کی تباہی و بربادی کی ذمہ داری واسا اور سندھ حکومت پر ڈال دی 

Published on December 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

ایم کیو ایم نے حیدرآباد کی تباہی و بربادی کی ذمہ داری واسا اور سندھ حکومت پر ڈال دی 
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا ) ایم کیو ایم نے حیدرآباد کی تباہی و بربادی کی ذمہ داری واسا اور سندھ حکومت پر ڈال دی ، نکاسی و فراہمی آب کے ناقص انتظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے منتخب نمائندے بے اختیار ہیں فنڈز نہیں دیئے جارہے ہیں مظاہرے سے مقررین کا خطاب ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ضلع حیدرآباد کے تحت کوہ نور چوک حیدرآباد میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں80سے زائد یونین کمیٹیوں کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز ، کونسلرز اور ایم کیو ایم مرد و خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہاکہ سندھ حکومت نے 10سال میں صوبہ کے ترقیاتی کاموں پر 15سو ارب روپے اخراجات دکھائے ہیں لیکن حیدرآباد جو سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اس پر ایک ارب تو کیا کروڑوں بھی خرچ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ترقیات کا سارا بجٹ لاڑکانہ کے مزارات پر لگادیا ہے 90ارب روپیہ ایک ضلع پر خرچ کردیا گیا سب جانتے ہیں کہ دبئی اور بیرون ملک اربوں روپیہ کیسے منتقل ہوا اور کس نے کیا ہے ان کے اپنے محلات بن گئے لیکن شہر اجڑ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنایا ہوا ہے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو فنڈز نہیں دیئے جارہے ہیں سندھ حکومت اور اسکے افسران متعصبانہ سلوک روا رکھے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی تباہی کی ذمہ دار سندھ حکومت اور واسا ہے جگہ جگہ گٹروں و نالوں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں سابق ضلع ناظم کنور نوید نے حیدرآباد میں نکاسی آب کا بہترین نظام وضع کیا تھالیکن دس سال سے گٹروں کی صفائی کی گئی نہ اس نظام کی دیکھ بھال کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا حیدرآباد دشمنی کررہے ہیں افسران کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا کہ حیدرآباد میں عوام کو بنیادی حق نہیں مل رہا ہے صحت و صفائی کا ناقص انتظام اور بدبو دار پانی کا سڑکوں پر جمع ہونا بیماریوں کا سبب بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ ہمیں آلودگی سے پاک ماحول اور پانی ملے یہ سوتیلی ماں والا سلوک کیو ں کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن میں ریکارڈ قائم کیا ہے اس نے منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنایا ہوا ہے ہمیں فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں آج پرامن مظاہرہ ہے جس میں ایم کیو ایم کے کارکن شریک ہو ئے ہیں لیکن مسئلہ حل نہ ہو اتو شہری باہر نکلیں گے رکن سندھ اسمبلی ندیم صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے سوال کیا کہ حیدرآباد کا پانی کس کودیا جارہا ہے بتایا جائے ہمیں 74ایم جی ڈی پانی بھی نہیں دیا جارہا ہے اور جو مل رہا ہے وہ فلٹر نہیں ہے لطیف آباد کی آبادی کے لیے فلٹر پلانٹ بنائے جائیں مظاہرے میں اراکین سندھ اسمبلی ، ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تمام متعلقہ ادارے ایسی اسکیموں سے متعلق پروگریس رپورٹ ہر ہفتے جمع کروائیں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی کی منتقلی کوئی راکٹ سائنس نہیں جس میں اتنا وقت لیا جا رہا ہے ۔ تمام متعلقہ ادارے ایسی اسکیموں سے متعلق پروگریس رپورٹ ہر ہفتے جمع کروائیں اس ضمن میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سبزی منڈی کی منتقلی‘ نئی سبزی منڈی میں
ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی معتصم عباسی ، ایم ڈی واسا آغا عبدالرحیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی محمد ببر سمیت حیسکو، ایگریکلچر ، محکمہ بلڈنگس ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ نئی سبزی منڈی میں ترقیاتی و بحالی کے کاموں کے لیے ٹائم فریم مقرر کریں جبکہ نئی سبزی منڈی کے اندرونی و بیرونی روڈز کی بحالی کے کام جلد از جلد کیے جائیں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی سبزی منڈی میں ہونے والی الاٹمنٹ کی مفصل رپورٹ اور منڈی کے ماسٹر پلان کی رپورٹ انھیں فراہم کی جائے جبکہ ڈبل الاٹمنٹ اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کی الاٹ منٹ منسوخ کئے جائے ۔اجلاس میں ڈویژنل کمشنر کو متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے اس ضمن ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا بعد ازاں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے یونائٹیڈ انرجی پاکستان ، ونڈ پاور ( پرائیویٹ لمیٹڈ ) اور سائیٹ لمٹیڈ نوری آباد کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جام شورو ، ڈائریکٹر یو ای پی ونڈ پاور تنویر اور سائیٹ لمٹیڈ کے نمایندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ ونڈ پاور کا یہ منصوبہ قومی مفاد کے منصوبوں میں شامل ہے اس منصوبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اجلاس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے رائٹ ٹو وے کے اصول کے تحت سائیٹ لمیٹڈ نوری آباد کو ہدایت دی کہ وہ ونڈ پاور منصوبے کا راستہ فوری طور پر بحال کریں جبکہ ونڈ پاور منصوبے کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی زمین کے اطراف فوری طور پر باڈر لگائی جائے اور راستے کو پکا بنایا جائے بعد ازاں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ نے شہباز بلڈنگ کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی سرویلینس کنٹرول روم کا افتتاح کیا جہاں سے شہباز بلڈنگ اور اس کے اطراف والے علاقوں کی نگرانی کی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ معتصم عباسی ، ایم ڈی واسا آغا عبدالرحیم اور دیگر بھی وہاں موجود تھے دریں اثنا واسا کے ڈائریکٹر فنانس سید محسن اظہر نے کمشنر حیدرآباد کو واسا کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے واسا مسائل کا شکار ہے جبکہ دیگر صوبوں میں واسا کو سبسڈی دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ واسا کے زیر نگرانی 5 فلٹر پلانٹ کام کر رہے ہیں جن سے60ملین گیلن پانی شہر کو فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ڈیمانڈ 74 ملین گیلن ہے کمشنر حیدرآباد نے واسا کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی نئے رہائشی منصوبے کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدہی این او سی جاری کریں غیر قانونی این او سی جاری کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی کمشنر حیدرآباد نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے واسا کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ 
بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کی خدمت کو شعائر بنائیں رحم علی اوٹھو
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ملازمین کے بچے محنت، دیانت اور خدمت کے جذبوں کے ساتھ ادارے کی ترقی میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کی خدمت کو شعائر بنائیں ادارہ پروان چڑھے گا تو ہم بھی سرخرو ہونگے ۔ ان
خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو اور صدر سی بی اے یونین عبداللطیف نظامانی نے حیسکو ہیڈ کوارٹر میں دوران ملازمت شہید اور مرحوم ملازمین کے بچوں کو نوکریوں کی تقرری کے احکامات کی سادہ مگر پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایچ آر ڈی حیسکو احمد سعید سولنگی ، ڈائریکٹر شفیق میمن، سی بی اے کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی، اعظم خان ، محمد حنیف خان، رفیع الدین شاہ بھی موجود تھے۔ تقریب تقرر نامے کے موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم غم اور خوشی کے ملے جلے جذبات کیساتھ آج یہ نوکریوں کے احکامات جاری کررہے ہیں کیونکہ آپکے بڑوں نے ادارے کی خدمت کرتے ہوئے اپنی زندگ قربان کردی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج وہ ہم میں نہیں بلکہ ہم سے اچھی جگہ پر اللہ کے مہمان ہیں ہم نے آپ لوگوں کو نوکریاں دے کر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ہم نے ایمانداری کیساتھ آپکو آپکا حق دے دیا جسکی آپکو بہت بہت مبارکباد قبول ہو اب آپ ادارے کا حصہ بن چکے ہیں اس لحاظ سے آپ پر بھی اب یہ بھاری ذمہ داری عائد ہورہی ہے جس میں آپ ادارے کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ قبل ازیں جن لوگوں کواحکامات دیئے گئے ان میں بیوہ زاہد حسین کو کمپلین کلرک ، ہادی حسین کو کمرشل اسسٹنٹ، انس خان کو سب انجینئر سول، نبیل احمد کو ایس ایس اے، بیوہ ندیم خان کو جونیئر کلرک، اورنگزیب کو جونیئر کلرک، عبدالوحید کو اے ایل ایم، اسامہ خان کو بی ڈی ، مبشر احمد ، محمد راشد اور محمد راحیل احمد کو بطور نائب قاصد دیئے ۔ اس موقع پر شہید اور مرحوم ملازمین کے اہل خانہ نے نوکریوں کے احکامات دینے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو ، یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید دلائی کہ وہ ادارے کی ترقی اور وقار میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے تاکہ ہمارے والد کی ادارے کیلئے خدمات کو ہمارے توسط سے جاری و ساری رکھا جاسکے۔
مہران یونیورسٹی کی طرف سے یونیورسٹی کی 51سال قبل کے پہلے بئچ کے سینئر طلبہ اور المنائی کوشاندار استقبالیہ دیا گیا
حیدرآباد( بیورورپورٹ)مہران یونیورسٹی کی طرف سے یونیورسٹی کی 51سال قبل کے پہلے بئچ کے سینئر طلبہ اور المنائی کوشاندار استقبالیہ دیا گیا۔ تقریباً 80 افراد نے یونیورسٹی پوائنٹ بسوں میں کیمپس کا دورہ کیا، ہاسٹلوں میں اپنے کمرے دیکھ کر آنکھیں نم کر بیٹھے۔ گذشتہ روز یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں جامعہ مہران کی پہلے یعنی 71ء بئچ کو دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ آپ لوگ اس جامعہ کی پہلے بنچ بھی ہیں اور ہمارے بزرگ بھی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پہلے بئچ کے طور پر تعلیم پزیر تھے تب یہ ادارہ کالج تھا اب پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے میں رکاوٹین بہت ہیں لیکن ہم اپنے طور پر واضع ہیں کہ ہمارا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا سے طلبہ کے لئے اسکالر شپس مل رہی ہیں جو ہماری شفافیت اور میرٹ کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہران یونیورسٹی المنائی ہیں جن کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کی آج مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے جامعہ مہران کے گریجوئیٹس خود کو مہرانین کہلاتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران کاکراچی میں کیمپس کھولنے کے لئے ہمیں زمین مل چکی ہے، انشااﷲجیکب آباد کیمپس کے بعد کراچی کیمپس کا تعمیراتی کام شروع ہوگا۔ وائس چانسلر نے مختلف شعبوں میں یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوں کے متعلق بھی المنائی کو آگہی دی۔ اس موقع پر 71ء بئچ کے گریجوئیٹ انجنیئر اقبال ترین نے کہا کہ زندگی کا صرف ایک ہی مقصد ہو سکتا ہے اور وہ ہے انسان ذات کی بہتری کے لئے کوشش کرنا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی مقصد سچ کا ساتھ دینا اور اپنی انا کو ضعیف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1960ء کا دور پوری دنیا سمیت پاکستان میں طلبہ کی بیداری کا دور تھا اور ہم پر بھی ا س تحریک کا اثر تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کم اور زندگی کی جنگ زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جذبے اور جنون کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے اور اس کی ذمیداری آج کے طلبہ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سندھ کی ترقی و خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں تو سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں اور جدید ٹیکنالوجی اور نئے کاروباری تریقوں کی طرف آئیں ۔ اس کے علاوہ غلام نبی مورائی، اقبال میمن اور دیگر نے بھی اپنی یادیں دہرائیں۔ جبکہ وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کی سربراہی میں یونیورسٹی المنائی کو پوائنٹ بسوں میں کیمپس کے مختلف شعبوں کا دورہ کروا یا گیا اور جدید ترز پر بنے ٹرانسپورٹ سیکشن اور واٹر سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔ بعد میں لطیف ہاسٹل اور سچل ہاسٹل کے دوروں کے دوراں جب سینئر المنائی نے اپنے کمرے دیکھے تو اپنی آنکھوں میں آنسوں چھپا نہ سکے، انہوں نے ہاسٹلز میں اپنی یاد میں پودے بھی لگائے۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题