کوئٹہ میں ہیلمٹ پہننے کی پابندی 20 نومبر تک موخر

Published on November 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments


کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی مارکیٹ میں ہیلمٹ کی عدم دستیابی کے باعث 20 نومبر تک موخر کر دی گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی 12 نومبر سے ہیلمٹ لازمی پہننے کا اعلان ہوتے ہی شہر کی مارکیٹ میں ہیلمٹ نایاب ہو گئے، دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا مگر ہیلمٹ نہ ملنے پر انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹریفک حکام کی جانب سے مارکیٹ میں ہیلمٹ کی عدم دستیابی کے باعث پابندی کا فیصلہ 20 نومبر تک موخر کر دیا گیا تا کہ شہری باآسانی ہلمٹ خرید سکیں کیونکہ فیصلہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیے جانے اور اوپن مارکیٹ میں ہیلمٹ عدم دستیابی کے باعث خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک حکام کی جانب سے 20 نومبر کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور قانونی کارروائی کئے جانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes