ارب پتی آدمی ان سے مقابلہ کررہاہے جو 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے،چیف جسٹس ،اعظم سواتی کا معافی نامہ مسترد

Published on December 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کا معافی نامہ مسترد کردیاچیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ارب پتی آدمی ان سے مقابلہ کررہاہے جو 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے،ان کو سزا ملے گی تو شعور آئے گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخودنوٹس کی سماعت کی،وفاقی وزیر اعظم سواتی اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے،صدر سپریم کورٹ بار نے اعظم سواتی کومعاف کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی میرے ساتھ کام کرتے رہے ہیں،جرم ہوا ہے لیکن اس پراتنی بڑی سزا نہ دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ نئے آئی جی نے آتے ہی سرنگوں کردیا ہے، ارب پتی آدمی ان سے مقابلہ کررہاہے جو 2 وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، عدالت نے اعظم سواتی کا معافی نامہ مسترد کردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes