آئی جی تبادلہ کیس ،اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

Published on December 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آئی جی تبادلہ کیس میں ملوث وفاقی وزیر اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی تبادلہ کیس کے باعث اعظم سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اعظم سواتی قصور وار ہوئے تو خود ہی مستعفی ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس کی بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اعظم سواتی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم میں مبینہ طور پر پڑوسیوں کی ایک گائے گھس گئی تھی جس پر نہ صرف اس غریب خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کی خواتین تک کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اعظم سواتی کا حکم نہ ماننے پر آئی جی اسلام آباد کو بھی تبدیل کردیا گیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ چیف جسٹس کی جانب سے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد اعظم سواتی کو واقعے میں قصور وار قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog