فٹ رہنے کے لئے صحت مندانہ غذا کا استعمال کرتی ہوں۔ پریانکا چوپڑا

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

22ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ فٹ رہنے کے لئے صحت مندانہ غذا کا استعمال کرتی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک شو ’’سینی سٹارز کی کھوج‘‘ میں فلم ’’میری کوم‘‘ کی نہ صرف تشہیر بھرپور انداز میں کی بلکہ اپنے فٹ رہنے کا راز بھی عیاں کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ صحت مندانہ غذا کاا ستعمال کرتی ہیں اور جتنی انہیں بھوک ہو اتنا ہی کھاتی ہے ایک بات ہے جس پر وہ عمل پیرا ہیں جتنے حرارے وہ کھاتی ہیں اتنا ورک آؤٹ بھی کرتی ہیں تاکہ دبلی رہ سکیں ۔ فلم ’میری کوم‘ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا عالمی چیمپئن باکسر میری کوم کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں فلم کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہے یہ پروگرام جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes