پشاور: جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 25 افراد گرفتار

Published on December 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

پشاور: (یواین پی) منشیات سمگلر سمیت منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار، 26 کلو گرام چرس،2کلو گرام افیون، 4 عدد کلاشنکوف، 17 عدد پستول ، 4 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بر آمد۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع خیبر سے منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم موٹر کار کے ذریعے چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروش اور25 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 26 کلو گرام چرس،2کلو گرام افیون، 4 عدد کلاشنکوف، 17 عدد پستول ، 4 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بر آمد کر لئے ہیں جبکہ 23 غیر رجسٹرڈ کرائے داروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes