کور ہیڈکوارٹر ملتان میں چھٹی مردم شماری سے متعلق اہم اجلاس

Published on February 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی )کور ہیڈ کوارٹر ملتان کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت ملک کی چھٹی مردم شماری سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چھٹی مردم شماری سے متعلق مکمل انتظامات کا جائزہ لیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ منگل کے روز کور ہیڈکوارٹر ملتان میں مردم شماری سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے کی، اجلاس میں مردم شماری سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا ہے، اجلاس میں سول اور ملٹری افسران نے شرکت کی، اجلاس میں شریک شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے مردم شماری کے لئے ممکنہ اقدامات کور کمانڈر کو بریفنگ دی اور ملتان، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں مردم شماری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کورکمانڈر ملتان نے کہا کہ مردم شماری کے لئے متعلقہ اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے، ملتان کور مردم شماری کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داری نبھائے گی، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے مردم شماری سے متعلق اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy