کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا19 واں یوم شہادت 5جولائی کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا

Published on June 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

کراچی(یواین پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا19 واں یوم شہادت 5جولائی کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا انہوں نے 1999میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا ۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا ۔ 1999میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جرات و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نواز اگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes