پنجابی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی افتتاحی تقریب ،شوبز شخصیات کی شرکت

Published on December 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

فلم کے پروڈیوسر باؤ اصغر علی جبکہ مصنف و ہدایت کار باسو چوہدری ، شمس رانا اور کنزیٰ روز اہم رول کرینگے
لاہور(یواین پی)باؤ اصغرعلی کی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حقیقی کلچر پر شروع ہونے والی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی افتتاحی تقریب بھٹی سٹوڈیو لاہور میں ہوئی، اس موقع پر باسو چوہدری کا لکھا ہواگیت گلوکارہ گلاب کی آواز میں ریکارڈ کیا گیااس فلم کے پروڈیوسر باؤ اصغر علی جبکہ مصنف و ہدایت کار باسو چوہدری ہیں اس فلم میں مرکزی کردار شمس رانا اور کنزیٰ روز دا کرینگے، فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کی افتتاحی تقریب میں ادریس بھٹی ،مسعود بٹ، طافوخاں ، الطاف باجوہ ،گلوکارہ گلاب ،اشفاق علی ،ملک ندیم،لالہ مٹھو،ساجد علی،ذوالفقار علی ،نعیم خان،اسد چوہدری،رانا سردار،وجدان علی،سعید سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں شرکاء نے فلم کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes