لاہور: پی پی 168 میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا۔پی پی 168 میں مسلم لیگ نواز کے رانا خالد قادری اور تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ پولنگ آج صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔پی پی 168 میں 1 لاکھ 26 ہزار 9 سو 12 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 73 ہزار 7 سو 24 مرد ووٹرز جبکہ 53 ہزار 1 سو 88 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی۔حلقے میں کل 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گے ہیں۔ 16 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے دوران حلقہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes