آسٹریلیا کا مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان

Published on December 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

کنبیرا: (یواین پی) آسٹریلیا بھی امریکی صدرٹرمپ کے نقشِ قدم پر چل پڑا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا، فلسطینی رہنماء نے آسٹریلوی وزیر اعظم کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ تب تک منتقل نہیں کیا جائیگا جب تک اسرائیل اور فلسطین میں امن قائم نہیں ہو جاتا۔ آسٹریلیا فلسطینیوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے۔سینئر فلسطینی رہنما اور سابق وزیر خارجہ نبیل شعث نے اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں آسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے نقشِ قدم پر چل پڑا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy