مقبوضہ کشمیر موت کی وادی میں تبدیل، پلوامہ میں مزید 9 نوجوان شہید

Published on December 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

وادی: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر موت کی وادی میں تبدیل، قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں مزید 9 نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیریوں کا ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہا دیں، کشمیریوں کا اپنے گھروں میں رہنا محال کر دیا۔ قابض فوج کا جنوبی کشمیر کے ضلع پلواما میں انکاؤنٹر کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام، تین نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔نوجوانوں کی شہادت پر لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog