بہاولپورجعلی حکیموں کی بھرمار ناقص ادویات کھلے عام فروخت ہونے لگی

Published on January 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

بہاولپور( یواین پی) بہاولپورجعلی حکیموں کی بھرمار ناقص ادویات کھلے عام فروخت ہونے لگی کیبل نیٹ ورک اورایف ایم ریڈیوکے ذریعے نیم حکیموں اوراتائیوں کے غیراخلاقی اشتہارات کی بھرمار‘پیمرا اورمحکمہ صحت کے اعلی حکام سے فوری کاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق بہاولپورشہر اورگردونواح میں جعلی حکیموں کی بھرمار میڈیکل سٹورپر پیلی گولیوں اورسٹیرائڈزکاکھلے عام استعمال طاقت کے کیپسولوں کی فروخت جاری ہے اتائی پروفیسروں کاروپ دھارکرعوام کولوٹنے میں مصروف ہیں اور بہاولپورشہراورگردونواح میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اوربڑے بڑے پروفیسروں کے ناموں سے اسپتال کھول رکھے ہیں جہاں دیہی علاقوں سے آئے ہوئی خواتین کے آپریشن کرنااور ڈرپس لگاکر انکی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں بہاولپورمیں ایسے اتائی نیم حکیموں کی تعدادمیں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے اوریہ نیم حکیم بہاولپورمیں کیبل نیٹ ورک اور ایف ایم ریڈیوپر غیراخلاقی اشتہارات کے باعث سادہ لوح عوام لٹنے لگی ہے شہریوں نے پیمرا اور محکمہ صحت بہاولپور کے ارباب اختیار سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes