کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے: محبوبہ مفتی

Published on December 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

نئی دلی (یواین پی) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور مجاہدین کو اعتماد میں لیے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ کشمیری آزادی مانگتے ہیں اور راستے کھول کر انہیں آزادی دی جانی چاہیے، کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر کشمیر مسئلہ نہیں ہے تو پھر ہماری لاکھوں کی تعداد میں فوج وہاں کیا کر رہی ہے، پاکستان اور مجاہدین ہمارے لیے مسئلہ ہیں لیکن ہمیں انہیں مسئلے کے حل کا حصہ بنانا ہوگا۔ بھارت کی پاکستان کے ساتھ دشمنی کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑتا ہے جو کشمیر کے مسئلے کو سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگر کشمیر میں امن بحال کرنا ہے تو پاکستان کو مذاکرات کا حصہ بنانا ہوگا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر سوئی اٹکی ہوئی ہے اور وہ اسی صورت چلے گی جب آپ راستے کھولیں گے، کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔کشمیری آزادی مانگتے ہیں اور انہیں آزادی دی جائے، ان کے چین کے ساتھ بھی راستے کھولے جائیں اور تمام سارک ممالک کا ہیڈ کوارٹر بنایا جائے۔ کشمیر میں سارک ممالک کے ہیڈ کوارٹرز اور بینکس ہونے چاہئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme