مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔ محمد بلیغ الرحمن

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

بہاولپور(یواین پی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بحالی اور نکاسی آب کے کاموں میں بہتری لانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ ریلیف حاصل کرسکیں۔ وہ سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں سیوریج کے مسائل اور اس سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے سیوریج سسٹم میں بہتری لانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن آصف اقبال، ایکسئین میونسپل کارپوریشن، ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال، عمر فاروق اور ڈاکٹر عمیر موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور نے بتایا کہ بہاول پور شہر میں نکاس آب کے کاموں میں دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں سے شہر میں نکاس آب کا مسئلہ پیدا ہوا۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران و سٹاف کی مدد سے حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 625کلومیٹر سیوریج لائن نصب ہے اور30ہزار مین ہولز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج لائن کی مرمت،تنصیب اور دیکھ بھال کے کام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نکاس آب کے کاموں میں بہتری لانے کے لیے سکر مشین، جنریٹر، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر ضروری مشین خریدی جا رہی ہیں تاکہ میونسپل سروسز میں بہتری لائی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题