شاہین اور پروٹیز پریکٹس میچ میں آج مدمقابل ہوں گے

Published on December 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

لاہور: (یواین پی) قومی شاہینوں کا پروٹیز کے دیس پریکٹس میچ آج شروع ہو گا، ٹیم پاکستان نے جنوبی افریقہ الیون کے خلاف جیت کر مشکل سیریز کا دباؤ کم کرنے پر نظریں جما لیں۔ ادھر سوئنگ کنگ وسیم اکرم نے سرفراز کو بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا اصل امتحان اب ہو گا۔یو اے ای کے اپنے سیکنڈ ہوم گراؤنڈ کے بعد اب پروٹیز کا دیس، سیمنگ اور باؤنسی وکٹوں پر مشکل امتحان کے لیے سخت جان مشقیں جاری ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان واحد پریکٹس میچ دن ایک بجے شروع وہ گا۔انیس سے اکیس دسمبر تک شیڈول مقابلے میں کھلاڑی وارم اپ ہوں گے، موسم، وکٹوں اور حریف کھلاڑیوں کے تیور جانیں گے۔ ادھر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے عظیم باولر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز کو بہترین چوائس اور مقابلوں کو انتہائی مشکل قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog