فیصل آباد،بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مشتعل ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں کے وار

Published on October 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مشتعل ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں کے وار کر کے تین بھائیوں سمیت 7 افراد کو زخمی کر دیا، حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ نشاط آباد کے علاقہ 46 ج ب میں نواز کے بچوں کی گلی میں کھیلتے ہوئے ملزمان کے بچوں سے جھگڑا ہو گیا تو گالی گلوچ سن کر دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے، ڈنڈے سوٹے لگنے سے تین بھائی نواز‘ شہباز‘ اعجاز پسران امانت علی‘ 28 سالہ یوسف ولد عبدالستار‘ 29سالہ ارسلان ولد عبدالحمید‘ 40سالہ حمید ولد غلام فرید اور 40سالہ بسم اللہ بی بی زوجہ تنویر حسین بری طرح زخمی ہو گئی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy