گھٹکے اور منشیات کے باعث ابتک ٹھٹھہ اور سجاول میں پانچ سو کے قریب اموات واقع ہوچکی ہیں ڈاکٹرشیام کمار

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ ) ڈاکٹرشیام کمار عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ضلعی ٹھٹھ سجاول کے دونوں اضلاع میں گھٹکے اور منشیات کے باعث ابتک ٹھٹھہ اور سجاول میں پانچ سو کے قریب اموات واقع ہوچکی ہیں، سول اسپتال مکلی میں ہر دوسرے مریض کے منہ میں گھٹکا ہوتا ہے،سندھ ہائے کورٹ کے سخت احکامات اور مقامی پولیس کا گھٹکے کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے باوجود لوگوں کو گھٹکا باآسانی مل جاتا ہے، دونوں اضلاع کی عوام زندگی سے پیار کرنے اور منشیات کو خیرآباد کہنے کا مشورہ، تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی میں شعبہ ڈینٹسٹ کے ماہر سرجن ڈاکٹر شیام کمار نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں گھٹکے کے زیادہ استعمال کے باعث گلے اور منہ کا کینسر عام ہوگیا ہے ، جبکہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں اب تک پانچ سو کے قریب لوگ موت کا شکار ہوچکے ہیں، اور دو سو کے قریب کو کینسر کی بیماری کا اشخناص ہوا ہے جنکا علاج کراچی کی بڑی بڑی اسپتالوں میں چل رہا ہے ، انیوں نے مزید کہا کے سندھ ہائے کورٹ کی جانب سے گھٹکے کے خلاف سخت احکامات اور ٹھٹھہ پولیس کی گھٹکے کے خلاف سخت کاروائی کے بعد بھی سول اسپتال مکلی میں آنے والے ہر دوسرے مریض کے منہ میں گھٹکا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کے گھٹکے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آگاہی مہم اور لوگوں کو گھٹکے کے باعث ہونے والی خطرناک بیماریوں کے بارے میں بتایا ہے مگر اتنی سختی کے باوجود کھلے عام ملنے والا گھٹکا پولیس کے اوپر ایک سوالیہ نشان پیدا کررہا ہے، اس ضمن میں انہون نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی عوام کو کہا کے خدارا اپنی زندگی سے پیار کرو اور منشیات کا خاتمہ کرو اور کسی بھی قسم کی منشیات سے ہمیشہ کے لیے کنارہ اختیار کرو انہونے مزید کہا کہ زندگی اللۃ پاک کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے جس کی حفاظت کرنا ھمارا فرض ہے انہونے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدارہ منشیات فروشوں کہ اوپر قانونی کاروائی کی جائے انسانی جھانوں کو بچایا جائے ۔
ٹھٹھہ کے فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ ) ضلع کاونسل ٹھٹھہ کے چئیرمین کی ضلع کاونسل ٹھٹھہ کے فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف، پہلے سے تعمیر شدہ بلڈنگ کو کاغذوں میں دوبارہ تعمیر دکھاکر دو کروڑ سے زائد کی کرپشن سمیت گذشتہ دنوں غریب اور یتیم بچوں کے نام پراسکالرشپ کے چیک کی تقسیم کرنے کے بجائے ٹھٹھہ کے کروڑ پتی لوگوں ،ڈاکٹروں،انجئیروں اور بیوروکریٹس کے بچوں میں اسکالرشپ کے چیک کی تقسیم ہونے کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کاونسل کے ضلعی چئیرمین غلام قادر پلیجو اور انکے میمبروں کی ملی بگھت سے ٹھٹھہ ضلع کاونسل کے فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف سامنے آگیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق ضلع کاونسل ٹھٹھہ کی پہلے سے بنی ہوئی بلڈنگ کے نام پر اکائونٹنٹ کے ساتھ مل کر جھوٹے بلز بناکر دو کروڑ سے زائد کی رقم نکال کر آپس میں بندر بھانٹ کرلی جبکہ گذشتہ دنوں میں ضلع کاونسل کی جانب سے سرکاری اسکولوں، کالیجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑنے والے غریب مسکین اور یتیم بچوں کے لیے اسکالر شپ کے چیک بھی آپس میں بندر بھانٹ کرکے ٹھٹھہ کے کروڑ پتی لوگوں ،ڈاکٹروں،انجئیروں اور بیوروکریٹس کے بچوں میں اسکالرشپ کے چیک کی تقسیم کرلیے گئے، دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق حالیہ ضلع کاونسل کے باہر پبلک پارک کو دوبارہ تعمیر کرانے پر آتھ لاکھ کی ریت کا جھوٹا بل بناکر کیش کرالیا گیا ہے ، اس سلسلے میں باخبر ذرائع کے مطابق ضلع کاونسل کے چئیرمین غلام قادر پلیجو نے گورنمنٹ بوائز ہائے اسکول گھارو کے پلاٹ پر قبضہ کرکے کروڑوں کا بنگلہ تعمیر کروایا ہے جس میں اس وقت انہوں نے رہائیش اختیار کی ہوئی ہے جبکہ دھابیجی اور گھارو کے قریب سرکاری زمینوں کے روینیو ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر سرکاری زمینوں کے جھوٹے کاغذات بنوکر اربوں روپے میں فروخت کی ہے جس کی رقم روینیو کھاتے کے افسران کے ساتھ مل کر بندر بھانٹ کرلی ،اس سلسلے میں مقامی عوام کا نیب پاکستان ،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس ہائے کورٹ سندھ سے گذارش کی ہے کے ضلع کاونسل اور سرکاری زمینوں کو بھیجنے والے ضلعی کاونسل ٹھٹھہ کے چئیرمین غلام قادر پلیجو کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes