آلو کی ملکی پیداوار میں 30 فیصد اور برآمدات میں 10 فیصد اضافہ

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آلو کی ملکی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران30 فیصد جبکہ برآمدات میں 10 فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں آلو کی پیداوار 5.742 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال20۔ 2019میں پیداوار کا حجم 4.428 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 20۔2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران آلو کی پیداوار میں 1.314 ملین ٹن یعنی 29.67 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبہ پنجاب میں آلو کی پیداوار 5.682 ملین ٹن رہی تھی جو مجموعی قومی پیداوار کے 98.95 فیصد کے مساوی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران آلو کی قومی برآمدات بھی 9.8 فیصد بڑھوتری کے نتیجہ میں 79.59 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 87.39 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بھی آلو کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کا تسلسل جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy