تجاوزات کے خلاف آپریشن صحیح سمت میں جاری ہے، میئر کراچی

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

کراچی(یواین پی ) میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن صحیح سمت میں رواں ہے۔کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہم 13 مئی 2017 سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے، اگر شفاف اور غیر جانبدار ٹرائل ہوگا تو یہ کیس جلد منطقی انجام کو پہنچے گا، ایسے شواہد موجود ہیں جن کی مدد سے اصل مجرموں کو پکڑا جاسکے گا، اب دوبارہ کیس کھلا ہے تو اس میں بھی تفتیش کا فقدان نظر آرہا ہے۔کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن صحیح سمت میں جاری ہے، تجاوزات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بالکل واضح ہے اس میں دو رائے نہیں ہوسکتی، کے ایم سی کے پاس مشینری و آلات کی کمی ہے پھر بھی ہم کام کررہے ہیں، متاثرین کو متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی، جلد ہی متاثرین کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکلر ریلوے کو بحال کرنا ہے تو ٹریکس کلیئر ہونا بھی ضروری ہے ، سرکلر ریلوے کے ٹریکس کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog