راجن پور پریس کلب کے سالانہ انتخابات انجئینر محمد امجد فاروق صدر ، ندیم قریشی جنرل سیکرٹری منتخب

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

News photoste Rajanpur
راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے) راجن پور پریس کلب کے سالانہ انتخابات انجئینر محمد امجد فاروق صدر ، ندیم قریشی جنرل سیکرٹری ، ارشد گیلانی انفارمیشن سیکرٹری دوسری مرتبہ منتخب کنور افتخار عالم نائب صدر الطاف گوہر ممبر مجلس عاملہ بلا مقابلہ منتخب ۔ ڈی سی او کی زیر نگرانی ثالثی کمیٹی نے منعقد کرائے جرنلسٹ پینل کے تمام امیدواروں کی کامیابیوں کی کامیابی پر صحافیوں کا جشن تفصیلات کے مطابق راجن پور پریس کلب 2015 کے لیے سالانہ انتخابات کے لیے انجینئر محمد امجد فاروق اور منصور خان سنجرانی کے مابین صدارت ، محمد ندیم قریشی اور حافظ کرم الٰہی المعروف قمر قریشی کے مابین جنر سیکرٹری ، افتخار عالم اور عامر نواز کے درمیان نائب صدارت ، میاں سرفراز الحسن اور الیاس گبول کے مابین سیکرٹری فنانس ، کنور فہیم احمد اور شاہد رفیق جوائنٹ سیکرٹری ، ارشد گیلانی اور راؤ عقیل احمد انفارمیشن سیکرٹری جبکہ عبد المجید قریشی اور میاں ریاض ثاقب چیئر مین مجلس عاملہ جبکہ نیک احمد خالد اور چوہدری الطاف گوہر کے مابین کا ممبران مجلس عاملہ کی سیٹوں پر مقابلہ تھا ۔ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی زیر نگرانی ثالثی کمیٹی نے الیکشن کرائے جس میں چئیرمین ثالثی کمیٹی کے فرائض مصالحتی کمیٹی کے چئیر مین مولانا علی محمد صدیقی ، سیکرٹری ثالثی کمیٹی کے غلام اصغر جلبانی ای ڈی او فنانس و سی ڈی جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری رفیع پچار ایڈوکیٹ ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین خان مزاری ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی ، گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل نذیر احمد سکھانی نے ممبران ثالثی کمیٹی کے فرائض سر انجام دیے پولنگ صبح 10 بجے 8 جنوری کو اپنے مقرہ وقت پر شروع ہوئی جس میں ثالثی کمیٹی کے چئیرمین اور تمام ممبران سمیت نمائندہ محکمہ تعلقات عامہ اور دیگر مبصرین کے زیر نگرانی دوپہر دو بجے تک ممبران نے پریس کلب کے الیکشن کی ووٹنگ میں حصہ لیا جبکہ ثالثی کمیٹی نے ایک روز قبل کنور افتخار عالم نائب صدر اور الطاب گوہر ممبر مجلس عاملہ بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹس جاری کر دیا تھا ۔ کنور افتخار عالم کے مد مقابل امیدوار عامر نواز آئین کے مطابق میٹرک کی سند و دیگر مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیے گئے ۔ اہیکشن بورڈ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ صدور عبد الحمید شاکر ، راؤ ریاض احمد ساجد اور سینئرز صحافیوں سردار سکندر حیات خان گوپانگ ، الحاج حفیظ النصیر ، سید عاشق حسین بخاری طارق کیانی کے حمایت یافتہ جرنلسٹ پینل پر مشتمل انجینئر محمد امجد فاروق صدر ، کنور افتخار عالم نائب صدر ، ندیم قریشی جنر ل سیکرٹری ، کنور فہیم جوائنٹ سیکرٹری ، میاں سرفراز الحسن فنانس سیکرٹری ارشد گیلانی انفارمیشن سیکرٹری ، عبد المجید قریشی چئیرمین مجلس عاملہ جبکہ الطاف گوہر ممبر مجلس عاملہ کامیاب قرار دیے گئے ۔ جرنلسٹ پینل کے تمام امیدواران کی بھرپور کامیابی پر سپورٹران نے ڈھولوں کی تھاپ پر رقص کیا اور جشن کا سماں رہا ۔ پریس کلب کے سالانہ الیکشن کے لیے ثالثی کمیٹی نے سخت سکروٹنی کی جس پر 37 میں سے بعض ممبران میٹرک کی سند اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی عدم فراہمی کی بنیاد پر نا اہل قرار دیے گئے ثالثی کمیٹی کے تحت 37 میں سے 26 خالصتاََ ممبرز پریس کلب کی فہرست پر الیکشن ہوئے جس پر جرنلسٹ پینل بھار ی اکثریت سے کامیاب ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes