سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کیلئے چھ ہفتوں کا وقت دیدیا

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں فیصلے کے لیے مزید 6 ہفتوں کا وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کے فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت کی درخواست کی تھی ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے جج محمد بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 جون کو سماعت کے دوران احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر ایک ماہ میں (10 جولائی تک) فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی مدت آج ختم ہوگئی، تاہم اب تک صرف ایک (ایون فیلڈ پراپرٹیز) ریفرنس کا فیصلہ ہی سنایا جاچکا ہے، جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ابھی زیرِ سماعت ہیں، یہی وجہ ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے توسیع کی درخواست دائر کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题