حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے 

Published on December 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,526)      No Comments

حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔حیسکو انتظا میہ کی زیا دتیوں کیخلاف نو رانی بستی کے رہا ئشی آفتا ب احمد نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور حیسکو انتظا میہ کے خلاف سخت نعرے با زی کر تے ہو ئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی وزیر پا نی وبجلی سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر حیسکو انتظا میہ کے مظا لم سے مجھے نجا ت دلا ئی جا ئے اور میر ے بل میں لگائے گئے نا جا ئز ڈیڈ یکشن ختم کےئے جائیں ۔انہوں نے بتا یا کہ حیسکو سب ڈویثر ن لیا قت کا لو نی کی انتظا میہ کی جا نب سے میر ے بجلی کے بل میں ڈیڈ یکشن لگا نے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے قبل بھی میر ے بجلی کے بل پر11با ر نا جا ئز ڈیڈ یکشن لگا یا گیا اور اب ایک بار پھر مجھے 6ہزار سے زائد کا ڈ یڈ یکشن بجل بھیجا گیا ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ میں ایک غریب اور مز دور ی کر کے اپنے بچوں کی کفالت کر تا ہو ں اور حیسکو انتظا میہ نے میر ی زند گی اجیر ن بنا دی ہے ۔ٹنڈ و جا م زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازم نا ئب قاصد رب رکھیو نے با اثر افراد کی جانب سے گھر پر قبضہ کر نے کی کو شش اور قاتلانہ حملہ کرنے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہو ں نے بتا یا کہ میر ے پڑ وس میں رہا ئش پذ یر با اثر شخص محمد علی جما لی نے اپنے ساتھیوں سر فر از جما لی اور محمد مو سیٰ جما لی کے ہمر اہ سال 2015ء سے میر ے گھر پر قبضہ کر نے کی کو شش کر ر ہا ہے اور اسلئے مذکورہ با اثر افراد نے مجھ پر 2015ء اور حا لیہ 21دسمبر 2018ء میں چادر اور چار دیواری کاتقدس پا ما ل کر تے ہو ئے میر ے گھر میں داخل ہو ئے اور مجھے قتل کر نے کیلئے فائر نگ کی جس میں وہ معجزانہ طو ر پر بچ گئے ،انہو ں نے بتا یا کہ مذکورہ واقعہ کی رپو رٹ متعلقہ تھا نہ پر درج کر ائی ہے لیکن پولیس نے ملز ما ن کو لین دین کے بعد رہا کر دیا ہے اور اب ملز ما ن مجھے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے رہیں ،انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جا ئے ۔ مٹھی شہر میں تجا وزات کی آڑ میں شاعر بلا ول اوٹھو کا گھر مسما ر کر نے کیخلاف حیدرآباد میں سندھ کے نا مور شعراء ،ادیب اور سما جی رہنماؤں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس سے نا مور ادیب تاج جو یو،زاہد اوٹھو،مصطفی سولنگی ،سلیم چنہ ،مو لا بخش محبتی ،آتش فقیر اور پنھل ساریوسمیت دیگر نے بتا یا کہ دنیا بھر میں استاد ،ادیب اور صحا فیوں کی ایک الگ حیثیت ہو تی ہے اور انہیں عزت واحتر ام کی نگا ہ سے دیکھا جا تا ہے لیکن ہما رے ملک میں اور خصو صا سند ھ کے اندر ہر دورمیں اس طبقے کو کسی نہ کسی طر یقے سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا یا جا تا ہے جس کی حا لیہ مثال ضلع تھر پا رکر کی انتظا میہ اور میو نسپل کمیٹی مٹھی نے عوامی شاعر بلاول اوٹھو کے گھر کو مسمار کر کے انتقامی کا روائی کا نشانہ بنا یا گیا ہے ،انہو ں نے کہا کہ شاعر بلا ول اوٹھو کے گھر کے سامنے با اثر افراد کا بنگلہ اور بر ابر میں دیگر گھر بھی موجود ہیں لیکن انہیں چھو ڑ کر ایک شاعر کے گھر کو نا جا ئز تجا وزات کر ار دے کر مسما ر کر نا کہا ں کا انصاف ہے ،انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ عوامی شاعر بلا ول اوٹھو کا دوبارہ گھر تعمیر کر کے دیا جا ئے دوسر ی صورت میں مٹھی میو نسپل کمیٹی کے خلاف عدالت سے رجو ع کیا جا ئے گا ۔میو نسپل کمیٹی کے این شاہ سے جبر ی طو ر پر برطر ف کےئے جانے پر انتظامیہ کیخلاف اور بقایا تنخو اہو ں کی ادائیگی کیلئے خیر پو ر نا تھن شاہ کے گوٹھ فتح پور کے رہائشی سکندر علی چانڈ یو نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ کے این شاہ میو نسپل کمیٹی میں گذ شتہ 8سالو ں سے اپنی ڈ یو ٹی سر انجا م دے رہا تھا لیکن میو نسپل کمیٹی نے گر وپ بند ی ہو نے کے سبب مجھے بلا جو از نو کری سے بر طر ف کر دیا گیا ہے اور میر ی 6ماہ کی بقایا تنخو اہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے سبب میں فاقہ کشی جیسی صورتحا ل گذ ار نے پر مجبو ر ہوں ، انہوں نے بتا یاکہ نوکری پر بحالی کیلئے میونسپل کمیٹی کے این شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کرکے انہیں اپنا مسئلہ بتا یاکہ لیکن انہوں نے مجھے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ تمہاری نوکری ختم ہو چکی ہے ،انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیکر مجھے نو کری پر بحا ل کیا جا ئے اور میری تمام بقایا تنخو اہیں جا ری کرکے مجھے بھو ک و بد حا لی سے نجا ت دلا ئی جا ئے ۔ ضلع تھر پا رکر کے علا قے ڈیپلو کے گو ٹھ جھر مریو کے رہا ئشی سو نو بھیل نے با اثر افراد کی جانب سے زمین سے بے دخل کرکے وحشیا نہ تشدد کا نشانہ بنا نے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے الزام عائد کیا کہ گو ٹھ کے با اثر افراد ھر کو بھیل ،چیتن ،گھمن بھیل اور دیگر نے میر ے گھر پر حملہ کرکے سخت تشدد کا نشانہ بنا یا اور بعد میں مجھے زمین سے بے دخل کر دیا ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ تشدد کے حو الے سے متعلقہ تھا نہ کی پولیس میر ی فر یا د نہیں سن ر ہی ہے اور نہ ہی ملزما ن کے خلاف کیس درج کرکے گر فتار کیا جا رہا ہے ،انہو ں نے ارباب اختیار سے مطا لبہ کیا کہ با اثر افراد اور پو لیس کے خلاف قانونی کا روائی کرکے مجھے اور اہل خا نہ کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جا ئے ۔
تلک چاڑی پر حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑک اوراسپیڈبریکرتعمیراتی مٹیریل لانے والے دیوہیکل ٹرکوں کی آمدرفت سے ٹوٹ پھوڑ کاشکار 
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)تلک چاڑی پر حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑک اوراسپیڈبریکرتعمیراتی مٹیریل لانے والے دیوہیکل ٹرکوں کی آمدرفت سے ٹوٹ پھوڑ کاشکار اورجگہ جگہ گڑھے پڑگئے،یوسی چیئرمین کے شدید احتجاج پربلڈرزکی شکایت کرنے والے علاقہ مکینوں کو دھمکیاں،تفصیلات کے مطابق تلک چاڑی سے المعروف چنے کی بھاڑ والی چڑھائی پر زیر تعمیر کثیرالمنزلہ پلازہ کے لئے تعمیراتی مٹیریل لانے والے دیوہیکل ٹرکوں کی آمد رفت سے علاقے کی چڑھائی اورحال ہی میں تعمیرکئے گئے حفاظتی اسپیڈ بریکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ چڑھائی پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے گزرنے والے ٹریفک اورعلاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،تعمیرات کے دوران سریوں کی کٹنگ،شیٹرنگ،اوردیگر تعمیراتی مٹیریل بھی سڑک پرپڑا ہونے سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے یوسی چیئرمین کو صورتحال کا نوٹس لینے کے لئے شکایات کی گئیں ہیں جس پر بلڈرزمافیا کی جانب علاقہ مکینوں دھمکیاں دے کر خاموش کرانے کی کوشش کی گئی ہے،واضح رہے کہ تلک چاڑی سمیت اطراف کی تنگ گلیوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کثیر المنزلہ نصف درجن سے زائد کمرشل ورہائشی پروجیکٹ وعمارات کی تعمیرات جاری ہیں،جس سے پورے علاقے کا بنیادی ڈھنچہ بری طرح متاثرہ اورمسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ پاسدار کے سا بقہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اقبال عابدی کا پرویز مشرف سے ٹیلیفونک رابطہ 
حیدر آباد(بیورورپورٹ)آل پاکستان مسلم لیگ پاسدار کے سا بقہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اقبال عابدی کا پرویز مشرف سے ٹیلیفونک رابطہ اقبال عابدی نے مشرف کی طبیعت دریافت کی جس پر انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب طبیعت میں کافی بہتری محسوس کر رہا ہوں اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکرگز ار ہوں جن لو گوں نے میری صحت یابی کے لئے دعا کی اس موقع پر ملکی صورتحال اور پارٹی حالات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی انکا کہنا تھا کہ ہدایت اللہ خیشگی بہت جلد متحرک ہوکر پارٹی کو فعال کریں گے کارکنان کو چاہیے کہ انکا ساتھ دیں اور پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں میں طبیعت کی وجہ سے مجبور ہوں جس دن ڈاکٹر نے اجا زت دی میں پاکستان آ کر ان تمام سیاسی بنیاد پر بنائے گئے جھوٹے کیسزکا سامنا کروں گا ا س موقع پر اقبال عابدی نے کہا کہ سر ہماری آپ سے درخواست ہے کہ پلیز ان لوگوں کو پارٹی عہدے نہ دیئے جائیں جنہیں پہلے موقع دیا گیا تھا اور وہ پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے میں ناکام رہے اور اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کر تے رہے آپکے نام کو استعمال کر کے اپنے ذاتی فوائد حاصل کرتے ر ہے ا ور پارٹی کی طرف کوئی توجہ نہ دی ا ور پارٹی فنڈ آنے پر پارٹی فنڈ پرہاتھ صاف کیا ایسے لوگوں کی وجہ سے پارٹی سے اور آپ سے جو لوگ مخلص تھے وہ مایوس ہو کر پیچھے ہو گئے پرویز مشرف نے اقبال عابدی کو کہا کہ آپ اطمینان رکھیں اور کارکنان کو کہیں اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا خیشکی کو تمام حالات کا علم ہے اور اب انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا۔
حق پرستوں کی شاندار ریلی نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں نتائج سے پہلے ہی حق پرست امیدوار کی کامیابی کا پیغام سنا دیا ‘ نوید عباسی
حیدر آباد(بیورو رپورٹ)حق پرستوں کی شاندار ریلی نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں نتائج سے پہلے ہی حق پرست امیدوار کی کامیابی کا پیغام سنا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے حیدر آباد میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے حوالے سے امیدوار برائے حق پر ست یوسی چیرمین53 جہانگیر کاکا کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکا لی جانے والے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی ،جوائنٹ آرگنائزر افتخار قائم خانی ،عمرالوری اوراراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی سمیت حق پرست بلدیاتی امیدوار برائے یوسی چیرمین جہانگیرکاکا بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حق پرست عوام نے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے جو انتخابی مہم چلائی ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ فتح حق پرستوں کا مقدر ہے ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے اس ریلی سے بیدار ہوگئے ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ طاقت و جبر پر انتخابی نتائج تبدیل کرنے والے اصل حقیقت سے اچھی طرح آشنا ہیں کہ ایم کیوایم کاخاتمہ ممکن نہیں ہے ۔ریلی سے امیدوار برائے حق پر ست یوسی چیرمین53 جہانگیر کاکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی محبت ہی اصل کامیابی ہے جو حق پرست عوام نے مجھ دی ہے اور یہ ہی میری کامیابی کا آغاز ہے ۔ دریں اثناء ضمنی انتخاب ہو یا پھر جنرل انتخاب ہو حیدر آباد کی عوام صرف حق پرستوں کے ساتھ ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ آرگنائزرراشد خان نے یوسی 21حیدر آباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حق پرست امیدوار برائے چیر مین وسیم پرویز کی انتخابی مہم کے حوالے سے یوسی 21میں منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارنر میٹنگ میں ایم کیوایم حیدر آباد کے جوائنٹ آرگنائزر سعید عزیز واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست امیدوار برائے چیر مین وسیم پرویز سمیت علاقے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم اور حق پرست عوام کا ساتھ صرف انتخابات تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تعلق ہروقت قائم رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں سے زیادہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہیں جوایم کیوایم ،عوام اور حق پرست عوامی نمائندوں کے اعتماد ،یقین اور اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کارنر میٹنگ سے ایم کیوایم حیدر آباد کے جوائنٹ آرگنائزر سعید عزیزنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندوں کی انتخابی مہم حق پرست عوام چلاتے ہیں جویقیناًانکی کامیابی کی پیغام ہوتا ہے ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست امیدوار برائے چیر مین وسیم پرویزنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست عوام نے جس طرح میری انتخابی مہم میں حصہ لیا ہے وہ یقیناًمیری کامیابی کا پیغام ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog