ملک بھر کی طرح حیدرآباد کی تین لاکھ سے زائد مسیح کرسمس منائیں گے

Published on December 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,661)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)کرسمس کی تقریبات شروع ، آج خصوصی عبادت کی جائے گی ،ملک بھر کی طرح حیدرآباد کی تین لاکھ سے زائد مسیح کرسمس منائیں گے ،یسوع مسیح کا پیغام امن و آشتی ہے ہم سب آدم ؑ کی او لاد ہیں ہم ایک دوسرے کا احترام کرکے ترقی کرسکتے ہیں ڈینئل فیاض ،دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عیسائی برادری کرسمس جوش و خروش سے مناتی ہے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی تقریباً سو ا3لاکھ عیسائی بستے ہیں جو پوری آزادی سے اپنی مذہبی تقریبات مناتے ہیں حیدرآباد میں پروٹیسٹینٹ عیسائیوں کے 3بڑے چرچ ہیں جس میں سب سے بڑا چرچ سول لائن حیدرآباد میں ہے جبکہ کیتھو لک فرقے کے چار بڑے چرچ ہیں جن میں سب سے بڑا چرچ سینٹ بنو ونچر اسکول نزد تلک چاڑی سے متصل ہے عیسائیوں کے دونوں فرقوں کے لاکھوں پیرو کار کرسمس پورے جوش و جذبہ اور مذہبی عقیدت سے منارہے ہیں خواتین و بچوں میں زیادہ جوش و خروش ہے جنہوں نے اپنی بستیوں کو سجایا ہے 24اور25دسبر کی درمیانی شب 12بج کر ایک منٹ سے کرسمس کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں اسی شب کو سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہیں نصف رات کو بگل ،ڈھول اور خاص قسم کا میوزک بجایا جاتا ہے اور25دسمبر کی صبح تقریبات کا عروج ہو تا ہے جب ہر گرجا اور چرچ میں عبادت کی جاتی ہے عیسائی برادری ایک دوسرے سے ملتے ہیں کیک کاٹا جاتا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اگرچہ یہ تقریبات کئی دن تک جاری رہتی ہیں لیکن اسکے اختتام کااصل وقت 25اور26دسمبر کی درمیانی شب کا ہے ڈائسس چرچز کے ایگزیکٹیو سکریٹری ڈینئل فیاض نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ تمام ادیان کا اس پر اتفاق ہے کہ ہم سب آدم کی اولا د ہیں اور انسان ہیں انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل جل کر رہیں ایک دوسرے کے عقائد و مذاہب کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ پیار و محبت ایک دوسرے کا احترام کرنے سے امن قائم رہتا ہے امن و محبت ترقی کا زریعہ ہے انہوں نے کہا کہ آج کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کی تمام عبادت گاہوں میں انسانیت کی بھلائی ، محبت اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا عملہ آٹو بھان روڈ پر خلاف قانونی پارکنگ فیس وصول کررہا ہے ‘سلیم الدین قریشی
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سلیم الدین قریشی نے کہا کہ آٹو بھان روڈ کے دونوں اطراف میں شاپنگ مالز اور دُکانوں سے خریداری کرنے والوں سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا عملہ پارکنگ چارجز وصول کر رہا ہے جو خلاف قانون ہے آٹو بھان روڈ کا بلدیہ سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ شاہراہ پی ڈبلیو ڈی کی ملکیت ہے اور وہاں سے پارکنگ چارجز کی وصولی کے لیے نہ توقانونی جواز ہے اور نہ اخلاقی، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سید طیب حسین اِس طرف فوری توجہ دیں اور آٹو بھان روڈ یا جو سڑکیں نہ بلدیہ تعمیر کرتی ہے اور نہ ہی اُن کی مرمت کرنے کی ذمہ دار ہے وہاں سے پارکنگ چارجز لینے سے اپنے عملے کو فوری منع کریں اور تعینات عملہ واپس بُلایا جائے۔
ادار ترقیات حیدرآبادکی رہائشی اسکیم گلستان سرمست میں ترقیاتی منصوبے آخری مراحل میں داخل
حیدرآباد( یواین پی رپورٹ) ادار ترقیات حیدرآبادکی رہائشی اسکیم گلستان سرمست میں ترقیاتی منصوبے آخری مراحل میں داخل ہو گئے ،بلاک 1 تا 5 کے الاٹیز کو یکم جنوری سے قبضہ دینے کا فیصلہ ،حکومت سندھ کی زیر نگرانی میڈیکل کالج کی تعمیر آخری مراحل میں جبکہ اسکیم کے خوبصورت داخلی دروازے کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جارہا ہے کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لئے ادارہ ترقیات حیدرآباد کی جانب سے شروع کئے گئے عظیم الشان منصوبے گلستان سرمست میں زند گی کی تمام بنیادی ضروریات اور جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔سٹر کوں کی تعمیر کاکام 80فیصد مکمل ہو چکا ہے ،پینے کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 36انچ قطر کی بلک واٹر سپلائی لائن کی تنصیب کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے،متعدد سیکٹرز میں سیوریج لائنوں کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ عظیم الشان رہائشی منصوبے تک لوگوں کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے سنگل روڈ کو ڈبل روڈ کرنے کے کاکام کا آغاز بھی جلد کیا جارہا ہے، جبکہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے متعلقہ محکموں سے منظوری حاصل کی جا چکی ہے عظیم الشان ہاؤسنگ اسکیم کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اسکیم کے شایان شان داخلی دروازہ کی تعمیر کا کام بھی آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا اعلامیہ کے ذریعہ الاٹیز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادابقایا جات کی جلد ازجلد ادائیگی کو یقینی بنائیں تا کہ اسکیم کے باقی ماندہ ترقیاتی کام بھی جلد از جلد مکمل کئے جاسکیں اعلامیہ میں نادہندہ الاٹیز کو ایک بار پھر مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پلاٹ کو منسوخ ہونے بچانے کے لئے 31 دسمبر 2018 تک اپنے واجبات لازمی طور پر جمع کرادیں

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کابلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین
حیدرآباد( یواین پی رپورٹ)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے دنیا بھرکے مختلف ممالک میں 2ورلڈکپ جیت کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے جبکہ ایسے کھلاڑیوں کو معذور نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ کسی نہ کسی شعبے میں اہل ضرور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک سکندر اسپورٹس کامپلیکس کوٹری میں تھرڈ پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم سپر لیگ 2018 کے مختلف ٹیموں کے مابین ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خصوصی مہمان کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کھیل بہت ضروری ہیں ، کھیل بچوں اور بڑوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے ، کھیل کھیلنے والے طالبعلم ہمیشہ ذہنی و جسمانی طورپر صحتمند رہتے ہیں اور ہمیشہ امراض سے محفوظ رہتے ہیں ۔ ایک کہاوت ہے کہ جن ممالک ،شہروں اور گاؤں میں کھیل کے میدان آباد ہوں گے وہاں کے ہسپتال ویران ہوں گے ہمیشہ ایسے بچے دنیابھر میں کامیاب ہوتے ہیں جو کھیل اور تعلیم کے میدان میں آگے ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلائینڈ کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میرٹ پر مختلف محکموں میں ملازمتیں دلوانے کے لیے بھی متحرک کیا جائیگا اسپورٹس گراؤنڈپر مختلف لوگوں کی جانب سے کیے گئے قبضوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ اسپورٹس گراؤنڈ سے قبضوں کو خالی کرواکر ان کو صرف کھیلوں کے لیے کھولا جائیگا جبکہ اسپورٹس گراؤنڈ نا صرف سرکار اور عوام کی املاک ہے اس لیے عوام کو آگے آکراس کی دیکھ بھال کرنی چاہیے اس موقع پر پاکستان بلائینڈ کرکٹ ایسوسی ایئشن کے عہدیداران کی جانب سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن کی کو یادگار شیلڈ ز بھی پیش کی گئیں تقریب میں ضلع کے مختلف سرکاری افسران ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، خواتین ، طالبعلموں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا72واں یوم تاسیس بھرپورانداز میں منایا گیا
حیدرآباد( یواین پی رپورٹ )اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا72واں یوم تاسیس بھرپورانداز میں منایا گیا۔اس سلسلے میں حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرامات منعقد کیے گے۔ان پروگرامات اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم صوبہ اسدعلی قریشی،سیکریٹری جمعیت سندھ صدام حسین ،اراکین صوبائی مجلس شوری اور جمعیت حلقہ احباب کے عظیم بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔جمعیت کے 72ویں یوم تاسیس کے حوالے سے سیکریٹری اسلامی جمعیت طلبہ سندھ صدام حسین نے کہا کہ آج الحمداللہ اسلامی جمعیت طلبہ 71سال مکمل کرکے 72ویں سال میں داخل ہورہی ہے۔جمعیت کی 71سالا تاریخ جدوجہداور استقامت سے بھرپور ہے۔آج کی جمعیت سیدمودودی ؒ کی فکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاہینوں کا ایک نمونہ ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر دور میں ملک کو باصلاحیت افراد تیار کرکے دیے جو آج مختلف فیلڈز میں ملک وقوم کی خدمت میں مصروف ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے وسیع تربیتی نظام کے بدولت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا،انہیں ایک فکر سے روشناس کروایا اور اسلام کا فہم اور پاکستان سے محبت کا جذبہ بیدار کیا۔آج الحمداللہ اسلامی جمعیت طلبہ نہ پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے بلکہ دنیا بھر سب سے بڑی اور منظم طلبہ تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے۔موجودہ ملکی سیاست میں آج ایسے بہت سے اعلیٰ پائے کی سیاست دان موجود ہیں جن کا زمانہ طالبِ علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رہا ہے آج وہ ملک کے ایوانوں میں قوم کی نمائندگی کررہے ہیں۔صدام حسین کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت کی مقبولیت ،اور اسلام بیزار عناصر نے طلبہ یونین پہ پابندی عائد کرکے اس کی راہوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کیں مگر جمعیت نے ساری رکاوٹیں پار کر اپنے آپ کو زندہ رکھا۔آج بھی اگر طلبہ یونین بحال کی جائے تو اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں ٹاپ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکریٹری جمعیت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کی خدمت جمعیت کی بنیادی روایت ہے۔آج بھی پاکستان کی تمام بڑی جامعات اور کالجز میں جمعیت ہی طلبہ کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے۔جمعیت آج بھی طلبہ کے لیے بے شمار سرگرمیاں منعقد کررہی ہے جن میں نئے طلبہ کے لیے ویلکم پارٹیز،کتب میلے،طلبہ عدالتیں،ٹیلنٹ ایوارڈز،طلبہ کنونشن ،اور ٹیلنٹ ایکسپوز سمیت لاتعداد ایسی تعلیم دوست سرگرمیاں ہیں جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہورہے ہیں۔جمعیت ہی نے آج کی بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک نیاٹرینڈ فراہم کیا۔جمعیت نے جامعات،کالجزاور رہائشی حلقوں میں درسوسِ قرآن،احادیث لیکچرز،شب بیداری اور اسٹڈی سرکلز کے ذریعے طلبہ کو قرآن وسنت سے قریب سے قریب تر کیا۔جمعیت ہی نے جامعات میں ریگنگ کلچر ختم کرکے ویکم پارٹیز کا ٹرینڈ معتارف کروایا جبکہ استاتذہ کے ہفتہ تکریم استاذہ،سسٹرزویک،یوم حیا،ہفتہ امدادطلبہ ،اور ہفتہ کتب آج بھی جمعیت کی خوبصورت ترین سرگرمیاں ہیں جو جمعیت کو دیگر طلبہ تنظیموں کی بنسبت ایک ممتازمقام فراہم کریتی ہے۔آج الحمداللہ لاکھوں طلبہ جمعیت سے وابستہ ہیں ۔جمعیت کے تمام ارکان،کارکنان،ذمہ داران اور سابقین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے تحت منعقد تاسیسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت حلقہ احباب کے ناظم محمدعظیم بلوچ نے کہا کہ جمعیت نے ہردور میں ملک و قوم کو صلاح اور باصلاحیت افراد فراہم کیے۔جنہوں نے عملی زندگی میں ملک وقوم کی بھرپور خدمت کی۔آج بھی تعلیمی اداروں کے اندر جمعیت کی موجودگی تعلیمی اداروں کے اندار استحکام کا باعث ہے۔جب تک جمعیت ہے طلبہ کے دلوں کے دلوں نظریہ پاکستان اور اسلام سے محبت کو نہیں مٹا سکتا۔آج بھی جمعیت کے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں لیکن جمعیت نے ہر رکاوٹ کو صبر اور استقامت سے عبور کی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے تمام تاسیسی پروگرامات میں کیک کاٹے گئے اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes