اداکارہ اشنا شاہ شدید تنقید کا شکار

Published on October 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد اشنا شاہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل اشنا شاہ نے حمزہ امین کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا، حمزہ امین ایک پیشہ ور گولف کھلاڑی ہیں اور وہ ایشیا پیسیفک گالف فیڈریشن کے چیئرمین تیمور حسن امین کے بیٹے بھی ہیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں وہ انگوری کلر کا لباس پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں جس میں انہیں غیر مناسب لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes