معروف فلم ڈائریکڑساجد علی ساجد کو انڈیا کے ثقافتی دورے کی دعوت

Published on December 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

ثقافتی کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت،انڈوپاک رائٹرز فورم کے چیئرمین الیاس انجم سے ملاقات میں اتفاق
لاہور (یواین پی)انڈوپاک رائٹرز فورم کے چیئرمین ادیب،شاعر،افسانہ نگار و صحافی الیاس انجم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر ساجد علی ساجد سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہمسایہ ملک انڈیا سے آئے ہوئے نامور ادیب،شاعر،افسانہ نگار و صحافی الیاس انجم اور فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس میں اس بات پہ اتفاق کیا گیاکہ دونوں ممالک کے فنکاروں،شاعروں ،ادیبوں اور دانشوروں کو باہمی مل جل کر چلنے اور آپس میں باہمی یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا ہوگا اس ملاقات میں اس بات پہ بھی زور دیا گیا کہ امن ،محبت اور ثقافتی کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پہ فلم ڈائریکڑساجد علی ساجد کو انڈیا کے ثقافتی دورے کی دعوت بھی دی گئی واضح رہے کہ ا نڈوپاک رائٹرز فورم کے چیئرمین الیاس انجم ان دنوں پاکستان کے ثقافتی دورے پہ آئے ہوئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy