پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کوایک بار پھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)عام انتخابات 2018میں وفاق اور خیبرپختون خوا میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے کسی نئے نام کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا نام ہی زیر غورکیا جارہا ہے اور پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی اکثریت بھی پرویز خٹک کی حامی ہے۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کر رکھی جبکہ پنجاب میں بھی نمبر گیم کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 نوشہرہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 61 اور پی کے 64 سے الیکشن جیت چکے ہیں اوروہ 2013 سے 2018 تک تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے پی کے بھی رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes