بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Published on December 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی سیاست کے میدان میں آئی اور پھر چھا گئی، عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر کے بے نظیر بھٹو نے سیاست کے ایوانوں میں اپنا سکہ منوایا اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔اکیس جون 1953ء کو سندھ کے مشہور سیاسی گھرانے بھٹو خاندان میں ایک ننھی پری نے آنکھ کھولی جو والد کے لئے پنکی اور دنیا کے لئے بے نظیر کہلائیں۔ بے نظیر بھٹو نے ابتدائی تعلیم کراچی راولپنڈی اور مری جبکہ اعلیٰ تعلیم برطانیہ اور امریکا سے حاصل کی۔والد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد انہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور آمریت کے خلاف بے مثال جدوجہد کا آغاز کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو انیس سو چھیاسی میں وطن واپس لوٹیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔بینظیر بھٹو 1987ء میں آصف علی زرداری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ دس جنوری 1988ء وہ تاریخی دن تھا جب محترمہ بے نظیر بھٹو کی طویل جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں اور وہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم 10 ماہ بعد ہی ان کی حکومت تحلیل کر دی گئی۔بے نظیر بھٹو اپنے والد کی طرح ذہین اور جرات مند بھی تھیں۔ انہوں نے ایک عرصے تک دبئی میں جلا وطنی بھی کاٹی۔ جان کا خطرہ ہونے کے باوجود وہ دو ہزار سات میں اپنے لوگوں میں واپس لوٹیں۔ کراچی میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دہشت گردوں نے ان پر کراچی میں حملہ کیا لیکن وہ نہیں گھبرائیں، عوام میں اسی طرح جاتی رہیں اور لوگوں سے اسی طرح ملتی رہیں جیسا ان کا انداز تھا لیکن 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں وہ دہشت گردی کا شکار ہو گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes