چینی صدر کا  کویت کے نئے امیر  شیخ مشال الصبح کوتہنیتی پیغام 

Published on December 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ  نے  شیخ مشال الصبح  کو  کویت کا امیر بننے پر تہنیتی پیغام بھیجا۔پیر کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان گہری  روایتی دوستی پائی جاتی ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 50 سالوں سےچین اور کویت کے دوطرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ چین اور کویت نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مضبوط اور گہری ہوئی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین کویت تعلقات کی ترقی کو  بہت اہمیت دیتے ہیں اور امیر  شیخ مشال کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین کویت اسٹریٹجک شراکت داری کو  نئی بلندی پر لے جایا جاسکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog