سینچورین ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 190 پر آؤٹ،جنوبی افریقہ کو 149 رنز کا ہدف

Published on December 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

سینچورین: (یواین پی) پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ امام الحق اور شان مسعود نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ جنوبی افریقہ کو 149 رنز کا ہدف ملا، فاسٹ باؤلر اولیور نے میچ میں گیارہ شکار کئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقہ کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی دوسری اننگز کے خاتمے پر دوسرے دن کے کھیل کا بھی اختتام ہوا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سوائے امام الحق اور شان مسعود کے کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، دونوں کھلاڑیوں نے سینچریاں سکور کیں۔ امام الحق نے 57 جبکہ شان مسعود نے 65 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کا کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دینے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے پاکستان جنوبی افریقہ کو جیت کا بڑا ہدف نی دے سکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اولیوئر کامیاب باؤلر اولیوئر رہے جنہوں نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انھوں نے میچ میں کل 11 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے 12 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پرا جو 57 رنز بنا سکے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز اظہر علی تھے جو صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز اسد شفیق تھے جو صرف چھ رنز ہی بنا سکے۔ بابر اعظم دوسری اننگز میں ناکام رہے ہیں اور چھ رنز ہی بنا پائے۔ کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے کوئی بغیر کوئی رن بنائے کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد محمد عامر 12 اور یاسر شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题