پی ٹی آئی کو جواب،ن لیگ کا پنجاب میں بڑے جلسوں کا فیصلہ

Published on April 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور(یواین پی)مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، ن لیگ نے عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme