سی پیک منصوبہ، پاکستان نے صرف 6 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں: چینی سفارتخانہ

Published on December 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)چین کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سی پیک پر 22 منصوبہ کی کل سرمایہ کاری 18 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔ سی پیک کے توانائی منصوبوں کے قرضے پاکستان نے ادا نہیں کرنے بلکہ پاکستان نے صرف 6 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کرناہے۔چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کابڑامنصوبہ ہے جس کے 22 منصوبوں کی کل سرمایہ کاری 18.9 ارب ڈالرہے ۔ چین نے پاکستان کو 5.87 ارب ڈالرکے رعایتی قرضے دیے جو کہ ٹرانسپورٹیشن اور انفرا سٹرکچر پروجیکٹ کیلئے استعمال ہوئے۔ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی منصوبوں پر 12.8 ارب ڈالر لگائے جبکہ توانائی منصوبوں کیلئے چینی کمپنیوں نے 3 ارب ڈالر دیے۔چینی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرضے 25 سال میں 2 فیصد شرح سود کے ساتھ واپس کئے جانے ہیں ۔ قرضوں کی واپسی 2021 سے شروع ہوگی، پاکستانی حکومت نے قرضوں پر ریاستی ضمانت دی ہے۔ 9.8 ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے 5 فیصد شرح سود پر لئے گئے ہیں اور ان قرضوں کی واپسی 18 سال میں ہونی ہے۔چین نے گوادر ایکسپریس وے ایسٹ بے کیلئے بلا سود قرضہ دیا۔ سی پیک میں توانائی منصوبوں کے قرضے پاکستان نے ادا نہیں کرنے بلکہ پاکستان نے صرف 6 ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کرناہے۔واضح رہے کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے یہ وضاحت ایک صحافی کے دعوے کے بعد کی گئی ہے۔ صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کو سی پیک کی مد میں 40 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes