جے آئی ٹی تحقیقات ، شریف خاندان کی 3مزید آفشور کمپنیاں منظر عام پر آگئیں

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      1 Comment


لاہور(یو این پی ) پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں شریف خاندان کی 3مزید آف شور کمپنیوں کا انکشاف کیا ہے، آف شورکمپنیوں کے ذریعے پاکستان سمیت برطانیہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود کمپنیوں کو پیسے بھیجے جاتے تھے۔پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے سامنے آنے والی کمپنیوں کے علاوہ شریف خاندان کی 3مزید آف شور کمپنیاں ہیں۔ آف شور کمپنیوں میں الانا سروسز، لینکن ایس اے،اور ہلٹن انٹرنیشنل سروسز شامل ہیں جبکہ اس قبل نیلسن ، نیسکول اور کو مبر گروپ نامی کمپنیز منظر عام پر آئی تھیں ۔آف شور کمپنیاں برطانیہ میں شریف خاندان کے کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ یہ کمپنیاں برطانیہ میں کمپنیوں کو رقم فراہمی کے لئے استعمال ہوتی ہیں ۔ شریف خاندان کی جانب سے آف شور کمپنیوں کے پیسے سے برطانیہ میں مہنگی ترین جائیدادیں خریدی گئیں انہی آف شور کمپنیوں کے ذریعے پیسہ برطانیہ ، سعودی عرب، یو اے ای اور پاکستان کی کمپنیوں کو بھی ملتا ہے ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    LANNAT AYSAY CORRUPT LOOGON PER





Weboy

Weboy