چیئر مین سینٹ کی تبدیلی ، اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی :سینیٹر مصدق ملک

Published on December 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے سے جو بھی جمہوری عمل ہوگا ، ساری اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی ۔ گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اسی سال کے استاد کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے اورعدالت میں پیش کیا جاتا ہے ، فواد چودھری کو ابھی تک یہ یقین نہیں آیا کہ حکومت ہماری ہے ، اس وقت جو حکومت میں ہیں ان کو الزامات ہونے کے باوجود نہیں پکڑا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے سے جو بھی جمہوری عمل ہوگا ، ساری اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی ،جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے پہلے حکومتی وزراءکا اس حوالے سے باتیں کرنا معاملے کو مشکوک کرتاہے ، ہل میٹل اور فلیگ شپ میں کوئی فرق نہیں ہے ، ایک کیس میں بری کردیاگیا اور دوسرے میں سزا دید ی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题