وزیر اعظم کا دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا: شاہ محمود قریشی

Published on January 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی میزبانی میں روایتی انداز سے بڑھ کر گرمجوشی دیکھی۔ دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 2 روزہ دورہ ترکی سے واپسی پر اپنے تاثرات میں کہا کہ 4 ممالک کے دوروں کی نوعیت الگ جبکہ دورہ ترکی کی اور نوعیت تھی۔وزیر خارجہ نے ترکی کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی دونوں ممالک کو پہلے سے زیادہ قریب لایا، مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین اور افغانستان پر دونوں ممالک کا نقطہ نظر ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ افغانستان میں قیام امن پر مثبت بات چیت ہوئی، دورہ ترکی کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی میزبانی میں روایتی انداز سے بڑھ کر گرمجوشی دیکھی۔ 5 ممالک کے دورے میں ترجیحات اقتصادی اور سفارتی تھیں۔ دونوں ممالک عالمی فورم پر ہر مسئلے میں ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد کے ہمراہ ترکی کا 2 روزہ دورہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes