تائیوان جزیرے کے ارد گرد مشترکہ مشق کا مقصد “تائیوان کی علیحدگی ” کے غرور کو کمزور کرنا ہے، چینی وزارت د فا ع

Published on May 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووچھیئن نے مشرقی تھیٹر کمانڈ کی جانب سے تائیوان جزیرے کے ارد گرد کی جانے والی مشترکہ مشق کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کارروائی کا مقصد “تائیوان کی علیحدگی ” کے غرور کو کمزور کرنا اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کو روکنا ہے، جو مکمل طور پر معقول، قانونی اور جائز ہے۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ جب “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں” اشتعال انگیزی پیدا کرتی ہیں تو مادر وطن کی مکمل وحدت تک جوابی اقدامات کرنا اور انہیں جاری رکھنا ضروری ہو جاتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد سے تائیوان خطے کے رہنما نے ایک چین کے اصول کو چیلنج کیا ہے، “دو ریاستی نظریے” کو پیش کیا ہے، “طاقت کے ذریعے” اور “بیرونی ممالک پر انحصار کرکے علیحدگی حاصل کرنے” کی ناکام کوشش کی ہے اور تائیوان کے ہم وطنوں کو جنگ کی خطرناک صورتحال میں دھکیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آگ کا کھیل ہے اور جو لوگ یہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں وہ خود کو اس آگ میں جلا ئیں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ تائیوان چین کا تائیوان ہے اور امور تائیوان کے حل کا اختیار 1.4 ارب سے زائد عوام کا ہے جو آبنائےتائیوان کے دونوں اطراف بستے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ٹھوس اقدامات کرتی رہے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog