جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ میں آج ( پیر کو) ایک بار پھر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جائے گی۔جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا جس کا الزام ان پرہے۔ جے آئی ٹی نے گواہوں کے بیانات اور دستاویزات فراہم نہیں کیں اور اس کی جانب سے لگائے گئے الزامات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔دستاویزات دیکھے بغیر الزام لگانا آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ مستردکردے۔آصف زرداری نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ لیک ہونے سے عدالت کا تقدس پامال ہوا، زرداری خاندان جے آئی ٹی رپورٹ پر دفاع کا حق رکھتاہے۔ جے آئی ٹی معاملہ نیب کو بھجوانے کی تجویز دینے کا اختیار نہیں رکھتی،فریال تالپور اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر اور دیگراداروں میں جمع کرا چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog