ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے؛باؤ اصغر علی

Published on April 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

رب کائنات کا شکر ہے کہ ہمیں ایک بار پھر یہ نعمتوں والا مہینہ ملا ہے
لاہور(یواین پی)معروف پروڈیوسرو شاعر باؤ اصغر علی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے ہم ساری عمر کام کرتے ہیں مگر اللہ پاک کی طرف سے خاص دنوں اور مہینوں کا خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں دنیا اللہ پاک کی خاص رحمتیں برستی ہیں اور آخرت میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،اور ہمیں بھی ماہ رمضان میں سب کام چھوڑ کر اللہ پاک کو راضی کرکے جنت کما لینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا رب کائنات کا شکر ہے کہ ہمیں ایک بار پھر یہ نعمتوں والا مہینہ ملا ہے۔ اللہ پاک ہمیں ماہ صیام سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کا موقع عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنے مذہبی فرائض کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ثابت قدم رہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题