بلدیاتی الیکشن موخر ہونے کے بعد \”شوقیہ امیدوار\”رل گئے

Published on February 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

\"Bal\"
ہارون آباد(یواین پی)بلدیاتی الیکشن موخر ہونے کے بعد \”شوقیہ امیدوار\”پر برا وقت آگیا بلدیایے الیکشن کو چند روزہ کھیل سمجھنے والے شوقیہ امیدواروں نے بلدیاتی الیکشن میں محض اپنے \”ٹوہر ٹپے\”کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاکہ محلہ اور علاقہ میں بھی ان کے سیاسی لیڈر ہونے کی دھاک بیٹھ سکے بار بار الیکشن موخر ہونے سے ان کے اخراجات بھی بڑھتے گئے اور سرگرمیاں تیز نہ ہونے کے باعث ان شوقیہ امیدواروں کو دستبردار کرانے کی کسی نے بھی کوشش نہ کی۔ان شوقیہ امیدواروں کی مصیبت کم نہ ہوئی ان کے سپورٹرز اب بھی ان کے گھر اور بیٹھک پر دستک دیتے ہیں اور اگر امیدوار گھر پر ہو تو اس کو اپنے ان سپورٹرز کی چائے پانی سے خاطر تواضع کرنا پڑتی ہے جس سے ان کا گھریلو بجٹ بگڑتا جارہا ہے اور مسائل بڑھتے جا رہے ہیں دوسری دوسرے حامی اور ووٹرز بھی دیگر کاموں میں ان شوقیہ امیدواروں کو ادھر ادھر جانے پر مجبور کرتے ہیں بہت سے شوقیہ امیدواروں نے اب سپورٹرز اور ورکرز سے چھپنا شروع ہوگئے ہیں بلدیاتی الیکشن موخر ہونے کے بعد بھی بلدیاتی الیکشن کا یہ پہلوبہت دلچسپ دکھائی دے رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy