فہیم ڈیبیوٹیسٹ ٹورکے بعد دوسرے موقع کوترس گئے

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

 


لاہور(یواین پی) فہیم ڈیبیوٹیسٹ ٹورکے بعد دوسرے موقع کوترس گئے جنوبی افریقہ کی سازگار کنڈیشنز میں بھی بولنگ آل راؤنڈر کو تاحال آزمانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق اور اظہر محمود کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں کسی ایسے آل راؤنڈر کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی تھی جو سیم بولنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ بھی کرسکے، فہیم اشرف سلیکٹرز کی نظروں میں آئے تو انھیں اس مسئلے کا حل قرار دیا گیا، آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر انھوں نے اپنی صلاحیتیں ثابت بھی کردیں،فہیم نے ڈیبیو پر مشکل وقت میں 83 رنز کی اننگز کھیلی اور شاداب خان کے ساتھ شراکت سے پاکستان کو اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے ہاتھوں شکست کی شرمندگی سے بچایا، دورئہ انگلینڈ کے لارڈز ٹیسٹ میں سخت دباؤ میں کھیلتے ہوئے انھوں نے37رنز بنائے، ہیڈنگلے میں60رنز دے کر3 شکار کیے۔اس کارکردگی کے بعد توقع تھی کہ یو اے ای میں انھیں مزید ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے 2اسپنرز کھلانے کے ساتھ سرفرازاحمد کو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے آزمانے کا فیصلہ کیا، اس کی وجہ سے فہیم اشرف کی حگہ نہیں بن پائی، سنچورین ٹیسٹ میں سیم بولنگ آل راؤنڈر کی اہمیت کا حریف کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی ذکر کیا، میچ کے بعد مکی آرتھر نے بھی کہا کہ فہیم اشرف کو نہ کھلانے کا فیصلہ غلط تھا لیکن کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ایک بار پھر یہ غلطی دہرا دی گئی، سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 4 اوورز کرنے اور دوسری باری میں صرف ایک وکٹ لینے والے یاسر شاہ کو دوبارہ آزمانے کا فیصلہ کیا گیا، میڈیا سے بات چیت میں مکی آرتھر نے اشارہ دیاکہ تیسرے ٹیسٹ میں فہیم اشرف کو موقع مل سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy