پاک فوج سیلاب میں پھنسے افرادکو ریسکیو کرنے میں مصروف

Published on July 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

01
راولپنڈی(یو این پی)پاک فوج کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو کا کام جاری ہے ، اب تک  چالیس  ہزار سے زائد سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے  مجموعی طور پر اب تک  چالیس ہزار سے زائد افراد اور تہتر ہزارپانچ سو تیس مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ضلع لیہ اور گردو نواح میں سیلاب میں پھنسے نو سو ساٹھ افراد کونکالا گیا۔  سیلاب متاثرین کو خوراک کے تھیلے بھی فراہم کئے گئے۔پاک  فوج  رحیم یار خان،صادق آباد، خان پور اور لیاقت پور میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme