مسعود احمد بھٹی کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کی ہے میاں محمود الرشید

Published on February 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

\"3\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مسعود احمد بھٹی کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کی ہے، پنجاب حکومت جلد ہی مسعود احمد بھٹی کے قتل کے حوالے سے جواب دے گی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کچھ مصروفیت کی وجہ سے مسعود احمد بھٹی کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے نہ آسکے،وہ جب بھی لاہور کا دورہ کریں گے مسعود احمد بھٹی کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ضرور ان کے گھر ستوکی میں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہارپنجاب اسمبلی کے ا پوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل، سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں، سابقہ ضلعی صدر سرور خاں میؤ، حامد مختار پٹواری، بھائی ندیم اختر، وسیم اختر میؤ،وسیم عباس قادری ،ظفر اقبال، قیصر ایوب شیخ، ثروت روبینہ، سردار فاخر علی ایڈووکیٹ، میاں افضل جتالہ ودیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی۔میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں کو احساس ہے انٹرا پارٹی الیکشن غلط وقت پر ہوئے جس وقت ہمیں جزل الیکشن کی تیاری کرنے تھی اس وقت انٹرا پارٹی الیکشن کروا دئیے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر نہ ہو سکی۔ ایک بات انتہائی خوش آئندہ ہے کہ تمام تر غلطیوں اور دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں کارکنان سے مشاورت کی جائے گی اور ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے۔ کارکنان تبدیلی کے راستے کو مزید ہموار کرنے کیلئے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

صحافی خالد نواز کی جیت کاٹنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)صحافی خالد نواز کی جیت کاٹنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی کی طرف سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبس ٹرمینل قصور سے صحافی خالد نواز خان کی جیب سے نامعلوم جیب کتروں نے کیمرہ نکال لیا تھا جس پر گزشتہ روز یس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی نے فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ صحافیوں کی طرف سے جیب تراشوں کو جلد از جلد گرفتا ر کرنے کا حکم دے کر کیمرہ برآمد کرنے کا مطالبہ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes