سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ

Published on April 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


ٹھٹھہ( حمید چنڈ) سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنہ دیا ہے ،اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اتھارٹی آفیس کے سرکاری وکلاءاور افسران و عملے کی جانب سے شمس الدین سومرو،ذوالفقار علی میمن، محمد بخش کمہار،غلام قادر لوہار کی سربراہی میں ملازمین نے سیشن کورٹ ٹھٹھہ سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی مظاہرہ کرکے قومی شاہراہ پر دھرنہ دیا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، اس موقعے پر ملازمین نے کہا کے حکومت سندھ نے پے الاونس ،میڈیکل الاونس سمیت تھری بیسک اور سروس اسٹریکچرکی مراعتیں دینے میں مکمل نظر انداز کررکھا ہے ،انہوں نے کہا کے ہم بھی عدالتی نظام کے حصے ہیں ،2011 سے ہمارے مطالبات کے معاملات التوا میں پرے ہیں جس پر نظر ثانی کرکے تمام مطالبات حل کئے جائیں‌

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog