ایس سی سی نے پہلی موبائلی ٹی ٹوئنٹی نیشنل چیمپئن شپ کا اعلان کردیا۔

Published on January 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

کوالیفانگ راؤنڈ 11 اور12جنوری کوابہا، دمام اورمدینہ میں ہونگے،فائنل ریاض میں 1فروری کوہوگا۔
جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی ) نےموبائلی کے تعاون سے پہلی کرکٹ نیشنل چمیئین شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ اس کا اعلان ایس سی سی کے آفس میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کیاگیا۔ جس میں سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر صادق الاسلام ، ٹورنامنٹ کوارڈ ینیٹرراحت علی، ایگزیکیٹو ایڈوائزرسید قاسم علی نقوی، منیجمنٹ ایڈوائزر محمد افتخار حسین ، کاشف مرزا بیگ اور اسامہ سعد ندوی بھی مجود تھے۔
ایس سی سی میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق موبیلی ٹی ٹوئنٹی نیشنل چمپیئن شپ “کوالیفائر” اور “سپر سکس” دو مراحل پر مشتمل ہے۔ٹورنامنٹ میں ایس سی سی سے منسلک سعودی عرب کی12 علاقائی ٹیمیوں کو3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کوالیفانگ راؤنڈ میں 18میچیز کھلیے جائیں گے۔جو جمعہ 11 اورسنیچر 12جنوری 2019 کو ابہا، دمام اور مدینہ منورہ میں بلترتیب، عسیر کرکٹ لیگ (اے سی ایل)، ایسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای ہی سی اے) اور مندینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم ایم سی اے) کی زیر نگرانی سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی) کی سرپرستی میں شروع ہورہے ہیں۔
ندیم ندوی نے مذید کہا نیشنل چیمپئن شپ کو خاص طور پر اعلی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مستقبل قریب میں سعودی عرب میں ‘فرسٹ کلاس کرکٹ’ قائم کرنے کا راستہ ہموار کرے گا. انھوں نے کہا ٹیموں میں کا فی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ہرکھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے.ندیم نے کہا سعودی عرب میں موبائلی ایک اہم ٹیلی کام کمپنی ہے اورپہلی مرتبہ قومی چمپیئن شپ (این سی ٹی 19-2018) اسپانسر کررہا ہے، جہاں سعودی عرب کے 6،000 سے زائد کھلاڑیوں میں 240 ٹاپ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے یہ کھلاڑی 12 علاقائی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ قومی چیمپئن شپ کا فائنل ریاض میں 1 فروری کو کھیلا جائے گا۔.

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog