ایسے کردار کرنے کی تمناہے جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں ماریہ مسکراہٹ

Published on January 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

ماریہ نے ایسے شاندار اور جاندار رول کئے کہ شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ایم اے ٹھاکر
لاہور(یوا ین پی )اسٹیج ڈرامہ میں ایسے کردار کرنے کی تمناہے جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اگر کردار نگاری جاندار اور منفرد ہوتو وہ رول امر ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہاراداکارہ ماریہ مسکراہٹ نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں رائٹر،ڈائریکٹر و ایکٹرایم اے ٹھاکر کی شکر گزار ہوں جو مجھے اپنے ہر اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لئے کاسٹ کر رہے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے سے بہت خوش سیکھنے کو ملا ہے ایم اے ٹھاکر نے بتایا ماریہ مسکراہٹ ایک خوبصورت اور بہترین پرفارمنس اداکارہ ہے یہ ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہے اسٹیج کی دنیا میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جب سے یہ اسٹیج پہ آئی ہے شائقین ڈرامہ کے دل موہ لئے ہیں اس نے ایسے شاندار اور جاندار رول کئے کہ شائقین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题