آرٹس کونسل اوکاڑہ میں پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقاد

Published on April 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) آرٹس کونسل اوکاڑہ میں پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر مظہر حسین بھٹہ تھے جبکہ مہمانان اعزاز صدرسماجی تنظیم ’ماڈا‘ /جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری،مفتی محمد نعیم ، سماجی/سیاسی راہنما چودھری فیضان گجر تھے ،ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسرخاور وحید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کی بحالی کے لیے سماجی تنظیموں اورعلما ءکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،پروبیشن پر رہا ہونے والے ملزمان کی ذہن سازی کر کے انھیں جرائم کی دنیا سے نکال کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے ساتھ پروبیشن پیریڈ کے دوران قیدیوں کی ذہنی صحت ، سماجی ضروریات کی تشخیص بھی کی جاتی ہے ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مظہر حسین بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کومعاشرے کاکارآمد شہری اور قانون کا پابند بنانے کے لیے مضبوط سیاسی ، سماجی مدد کی ضرورت ہے،سیمینار سے صدرسماجی تنظیم ’ماڈا‘ /جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری،مفتی محمد نعیم ، سماجی/سیاسی راہنما چودھری فیضان گجرنے بھی خطاب کیا٭

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme