اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ روز اچانک لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے باوجود ان کی اسلام آباد روانگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام آباد پہنچے ہیں۔