بلاول بھٹو زرداری کی 16 جون کو لاہور آمد متوقع

Published on June 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

2
لاہور(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی سولہ جون کو لاہور آمد متوقع ہے، پنجاب کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت میں تبدیلیوں کے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے پندرہ روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران صوبائی قیادت میں تبدیلی کے فیصلوں کے بھی امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بھی اہم فیصلے کریں گے۔بلاول دوسرے مرحلے میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے میں مہم بھی چلائیں گے اور اس کی نگرانی بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme