آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی ٹیم کو ایک درجہ ترقی‌ مل گئی

Published on January 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

لاہور: (یواین پی) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ اظہر علی ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ محمد عباس چھٹے نمبر کے بولر بن گئے۔جنوبی افریقہ سیریز ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی، بیٹنگ ٹاپ ٹین میں واحد شریک اظہر علی اب انیسویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، بھارتی بیٹسمین رشبا پانٹ کی سب سے زیادہ 21 درجے ترقی ہوئی، 17ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔اسد شفیق کو پانچ درجے ترقی کے ساتھ 24 واں نمبر مل گیا، پچیسویں نمبر پرپہنچنے والے پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ہیں، بولنگ میں محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے، نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی 13 درجے ترقی کر کے 60 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题