پرویز مشرف نے ظفر حجازی کی گرفتاری کو خوش آئندہ قرار دے دیا

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments


کراچی(یو این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف اور پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پاناما عملدرآمد بینچ کو سراہا ہے، سابق صدر سید پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھرپور امید کرتاہوں کہ سپریم کورٹ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دے گی، عوام کی نظریں ہمیشہ کی طرح اب بھی سب سے بڑی عدالت پر لگی ہیں اور اعلیٰ عدلیہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلہ دے کر پاکستان اور ادارے کی بالادستی برقرار رکھے گی، آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شریف فیملی کے لیے قسمت کی مار ہے، عوام اب جان چکی ہے کہ نواز شریف اسمبلیوں میں کچھ اور بولتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، ظفر حجازی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیئرمین کی گرفتاری خوش آئند ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پانامہ معاملے میں جو جو شخص ملوث ہے وہ ضرور قانون کی گرفت میں آئے گا، سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ اپنے عہدے پر قائم رہیں اور ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ انہیں گھر بھیجے وہ ابھی مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes